کراچی: وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات سیّد امین الحق نے ملک بھر میں مواصلاتی رابطے تیز کرنے کیلئے 70 پراجیکٹس کا آغاز کردیا ہے جن پر اربوں کی لاگت آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ برائے ابلاغ و معاشیات میں پاکستان سوشل میڈیا ایسوسی ایشن کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ ہم نے 65ارب کی لاگت سے 70 منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔
بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مابین مسافر ٹرین سروس آج سے بحال
تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ موجودہ دور میں کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مواصلاتی رابطے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ملک بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
خطاب کے دوران سیّد امین الحق نے کہا کہ وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میں نے موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹس کے قیام پر کام کا آغاز کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔ اس وقت پاکستان میں 22 موبائل مینو فیکچرنگ پلانٹس موجود ہیں۔
خیال رہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی کرتے ہوئے ملک کے طور پر اہمیت دی جاتی ہے۔ 3 سال قبل ایک بھارتی میگزین نے اپنے مضمون میں کہا کہ پاکستان بھارت سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملازمتیں چھین رہا ہے۔
بھارتی جریدے (آؤٹ لک انڈیا) نے 2017 میں دعویٰ کیا کہ نومبر کے دوران امریکا میں قائم ایک آئی ٹی کمپنی نے بھارتی شہر نوئیڈا سے اپنی 125 ورک فرام ہوم ملازمتیں پاکستان کو منتقل کردیں۔ماضی میں بھارت کو بنگلہ دیش، ملائشیا اور فلپائن سے بھی ایسی ہی شکایات تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








