تسنیم حیدرشاہ کون ہیں اور انہوں نے نواز شریف کے بارے میں کیا کہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

تسنیم حیدرشاہ کون ہیں اور انہوں نے نواز شریف کے بارے میں کیا کہا ہے؟
تسنیم حیدرشاہ کون ہیں اور انہوں نے نواز شریف کے بارے میں کیا کہا ہے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ہونے کے دعویدار تسنیم حیدر کے چونکا دینے والے انکشافات نے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

تسنیم شاہ نے کہا کہ وہ 20 سال سے پی ایم ایل این سے وابستہ ہیں اور گزشتہ 5 سال سے پارٹی ترجمان کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنےکا منصوبہ نواز شریف کی قیادت میں لندن میں تیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے ایسی 3 میٹنگز میں شرکت کی جن میں ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی گئی۔

اِن انکشافات کے فوری بعد سوشل میڈیا پر تسنیم حیدر شاہ موضوع بحث بن گئے۔ ن لیگ پر الزام لگانے والے تسنیم حیدر شاہ کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے خلاف گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم اُن کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر چوہدری وجاہت کی طرف سے گھڑائی گئی جھوٹی کہانی پر مبنی ہے۔

یہاں پر دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اُن کی جو تصاویر وائرل ہورہی ہیں اُن میں انھیں کہیں پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ تو کہیں پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ تسنیم حیدر شاہ کا اُن کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اِس کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر تسنیم حیدرشاہ کی کئی ایسی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں ن لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جوبھی الزامات ن لیگ پر لگائے ہیں اس سے متعلق لندن پولیس کو پہلے ہی دستاویز ات جمع کراچکے ہیں ، اِن انکشافات کے بعد انہوں نے اپنے لیے تحفظ بھی طلب کیا ہے۔

Related Posts