وزیر اعظم آفس نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری وصول کر لی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم آفس نے نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے سمری وصول کر لی ہے جسے وزارتِ دفاع نے ارسال کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی ہدایات پر تیار کردہ تعیناتی کی سمری وزیر اعظم آفس کو آج موصول ہوئی جس میں نئے آرمی چیف کے طور پر 5 آرمی افسران کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع

موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ نومبر 2016 میں سنبھالا اور 6 سال تک اسی عہدے پر رہتے ہوئے ملک و قوم کی بھرپور خدمت کی۔

رواں ماہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور آرمی چیف مزید توسیع نہ لینے کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیر کے روز(آج) تک نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔

وزیر اعظم آفس کو موصول سمری میں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے نام موجود ہیں۔

سمری میں موجود پانچوں اعلیٰ آرمی افسران مختلف شعبہ جات میں عسکری انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ پانچوں لیفٹیننٹ جنرلز میں کسی ایک کو آرمی چیف اور ایک کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے کیلئے منتخب کرنا وزیر اعظم کی صوابدید ہے۔

 

Related Posts