کیا شوبز انڈسٹری میں ایک بھی موٹی اداکارہ نہیں ہے؟ صنم جنگ کا نیا ڈرامہ تنقید کی زَد میں

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا شوبز میں ایک بھی موٹی اداکارہ نہیں ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کی صنم جنگ کے نئے ڈرامے پر تنقید
کیا شوبز میں ایک بھی موٹی اداکارہ نہیں ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کی صنم جنگ کے نئے ڈرامے پر تنقید

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ کو نئے ڈرامہ سیریل پیاری مونا میں موٹی لڑکی کا کردار اداکرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صنم جنگ کو بہت جلد نئے ڈرامہ سیریل  پیاری مونا میں دیکھا جاسکے گا جس میں وہ ایک موٹی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔ پیاری مونا میں مونا کا کردار ایک ایسی موٹی لڑکی کا ہے جسے مسلسل مشکلات اور طعنوں کا سامنا صرف اس لیے کرنا پڑتا ہے کہ وہ معاشرے کے وضع کردہ خوبصورتی کے روایتی معیار پر پورا نہیں اترتی۔

اس ڈرامہ سیریل میں خصوصا ان لوگوں کی جانب بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے جو اپنے موٹے جسم سے شرم محسوس کرتے ہیں اور پرکشش نظر آنے کے لیے وزن کم کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا مقبول کورین ڈرامہ سیریز ونچینزو کا دوسرا سیزن آئے گا؟

ڈرامے میں موٹی لڑکی کا کردار ادا کرنے کیلئے صنم جنگ نے خصوصی لباس پہنا ہے جسے پہن کر وہ موٹی لگ رہی ہیں، گزشہ دنوں ادکارہ نے ڈرامے کی تشہیر کیلئے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں بھی انہوں نے اپنے کردار کو متعارف کرانے کیلئے وہی خصوصی لباس پہنا ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aamna Haider Isani (@thisisaamna)

خیال رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کو صنم جنگ کا یہ کردار پسند نہیں آیا ہے، اُن میں سے اکثریت کا یہی کہنا ہے کہ کیا شوبز انڈسٹری میں ایک بھی موٹی اداکارہ نہیں ہے جو زبردستی صنم جنگ کو موٹا کیا گیا، آیئےسوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Public Reacts to Sanam Jung's Fake Look In Pyari Mona

Public Reacts to Sanam Jung's Fake Look In Pyari Mona

Public Reacts to Sanam Jung's Fake Look In Pyari Mona

Related Posts