اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان کے صدرقاسم جومارت توکویوف کوٹیلی فون کیا اور انہیں واضح اکثریت سے دوسری مدت کے لئے دوبارہ صدرمنتخب ہونے پرمبارکبادپیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بات چیت کے دوران امیدظاہر کی کہ قازقستان قاسم جومارت کی قیادت میں خوشحالی اورترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچے گا، وزیراعظم نے پاکستان اورقازقستان کے درمیان باہمی تعاون اورخوشگوارتعلقات پر اطمینان کااظہارکیا۔
I extend my heartiest congratulations to H.E. President Qasym-Jamort Toqayev @TokayevKZ on his victory in Kazakhstan’s presidential elections. Both Pakistan & Kazakhstan have excellent brotherly relations & I look forward to working with the President to further deepen them.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 22, 2022
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کومستحکم کرنے اورمضبوط اقتصادی شراکت داری کے قیام کی جاری کوششوں کے لئے قازقستان کے صدرکے ساتھ ملکرکام کرنے کی اپنی خواہش کااعاد ہ کیاہے۔
مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف نے ہائیکورٹ سے اسلام آباد میں دھرنے کی درخواست واپس لے لی
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان دونوں کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں اور وہ ان کو مزید گہرا کرنے کے لیے قازق صدر کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








