فٹبال ورلڈکپ، ڈنمارک اور تیونس کا میچ برابر

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفا ورلڈکپ 2022 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جہاں آج عالمی نمبر 10 ڈنمارک اور نمبر 30 تیونس کے درمیان میچ برابر ہوگیا۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ ڈی کے اس مقابلے میں یورپی ٹیم کو فیوریٹ قرار دیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کے چار سالہ بچے کی بیٹنگ مہارت کی دھوم مچ گئی

توقع کے برعکس دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف 0-0 پر اختتام پذیر ہوگیا۔

جس کے بعد دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی لیکن ایک دوسرے کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہیں۔ 

پہلے 45 منٹ کے بعد دوسرے 45 منٹ میں بھی گیند کو جال کی راہ نہ مل سکی اور میچ 0-0 پر ہی اختتام پذیر ہوگیا۔

Related Posts