شام میں زمینی کارروائیاں کرسکتے ہیں، ترک صدر نے خبردار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

شام میں زمینی کارروائیاں کرسکتے ہیں، ترک صدر نے خبردار کردیا
شام میں زمینی کارروائیاں کرسکتے ہیں، ترک صدر نے خبردار کردیا

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کردیا ہے کہ وہ کہ ہم شام میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کرسکتے ہیں۔

قطر سے ترکیہ پہنچنے پر رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ کارروائیاں صرف فضائی آپریشن تک محدود رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام، ہماری وزارت دفاع اور چیف آف اسٹاف مشترکہ طور پر طے کریں گے کہ ہمارے زمینی دستوں کو کس قوت سے کارروائی کرنی چاہیے۔

ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ ہمارے علاقے کی خلاف ورزی کرنے والے کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:فرانسیسی صدر کو پھر پڑا ایک کرارا تھپڑ، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ شام کے علاقے سے ترکیہ کے سرحدی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts