ٹیم کی شاندار فتح پر سعودی ولی عہد جذبہ تشکر میں سجدہ ریز

تازہ ترین

تازہ ترین

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب کی جانب سے ارجنٹائن کو غیر یقینی شکست دینے پر مملکت بھر میں خوشی کے شادیانے بجنے لگے۔

سعودی عرب اور ارجنٹائن کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قطر ورلڈکپ، لائیو رپورٹنگ کے دوران ارجنٹائنی خاتون صحافی کا سامان چوری

سعودی وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان نے خاندان کے افراد کے ہمراہ مملکت میں ہی یہ میچ دیکھا۔

قومی ٹیم کی فتح پر ولی عہد محمد بن سلمان خوشی سے جھوم اٹھے اور سجدہ شکر ادا کیا۔ سعودی خبر رساں ادارے نے سعودی ولی عہد کے جشن منانے کی تصاویر جاری کی ہیں۔

Related Posts