قطر ورلڈکپ، لائیو رپورٹنگ کے دوران ارجنٹائنی خاتون صحافی کا سامان چوری

تازہ ترین

تازہ ترین

قطر میں لائیو نشریات کے دوران ارجنٹائن کی خاتون رپورٹر کا سامان چوری ہو گیا۔

ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے دوحہ میں موجود رپورٹر ہینڈ بیگ سے محروم ہوگئیں، اس میں رقم کے ساتھ ان کی دستاویزات بھی موجود تھیں، ڈومینکیو میٹزگر ورلڈ کپ کے افتتاح کا آنکھوں دیکھا حال ناظرین کو بتانے میں مصروف تھیں جب ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کے چار سالہ بچے کی بیٹنگ مہارت کی دھوم مچ گئی

انھوں نے کہا کہ وہ شائقین کے ہمراہ ڈانس کررہی تھیں تب ہینڈ بیگ چوری کرلیاگیا، انھوں نے مقامی پولیس کو رپورٹ کردی ہے، حکام نے ان سے پوچھا ہے کہ وہ چور کو کیا سزا ملتے دیکھنا چاہیں گی۔

Related Posts