اجتماعی قبر سے انسانی اعضا سے بھرے 53تھیلے برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اجتماعی قبر سے انسانی اعضا سے بھرے 53تھیلے برآمد
اجتماعی قبر سے انسانی اعضا سے بھرے 53تھیلے برآمد

میکسیکوسٹی: میکسیکو کے شہر گواناہواٹو میں ایک افسوسناک خبرسامنے آئی جب ایک اجتماعی دریافت کی گئی جس سے انسانی اعضا سے بھرے 53 تھیلے برآمد کیے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس افسوسناک واقعہ کا اس وقت معلوم ہوا جب قریب ہی ایک کتے کو انسانی ہاتھ منہ میں دبائے گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ کتنا بیبین نامی خاتون کا تھا جنہوں نے انسانی اعضا سے بھری اجتماعی قبر کا پتہ لگایا، وہ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے والی ایک تنظیم کی بانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پوری دنیا سے لوگ میکسیکو میں آکر سروینٹینو فیسٹیول کو انجوائے کر رہے تھے اسی وقت ہم قبریں کھود رہے تھے۔ یہ واقعہ اکتوبر میں پیش آیا تھا۔

انسانی اعضا کو قبروں سے نکال کر ان کا تجزیہ کیا گیا، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان میں سے کتنوں کی شناخت ہوئی۔

مزید پڑھیں:شام میں زمینی کارروائیاں کرسکتے ہیں، ترک صدر نے خبردار کردیا

واضح رہے کہ رواں برس جنوری سے ستمبر کے دوران گواناہواٹو شہر میں 2400 سے زائد قتل ہوئے جبکہ 3 ہزار کے قریب لوگ لاپتہ ہیں۔پولیس واقعے کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔

Related Posts