امریکا، لیبارٹری میں تیار کیا گیا مرغی کا گوشت انسانی صحت کیلئے محفوظ قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: امریکا کی جو بائیڈن حکومت نے لیبارٹری میں تیار کردہ چکن (مرغی کے گوشت) کو انسانی صحت کیلئے محفوظ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے سیل کلچرڈ چکن کو انسانی خوراک کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی، امریکی محکمۂ زراعت کے ایک جائزے کے بعد پراڈکٹ فروخت بھی کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا

لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت کی یہ پراڈکٹ انسانی خوراک کے اعتبار سے محفوظ قرار دی گئی ہے۔ سیل کلچرڈ چکن اسٹیل کے ڈبوں میں اپ سائیڈ فوڈز نامی کمپنی نے دیار کی جس کیلئے زندہ جانوروں کے خلیات استعمال کیے جاتے ہیں۔

سیل کلچرڈ چکن کی افزائش لیب میں کی گئی ہے۔ ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ کمپنی کی فراہم کردہ معلومات اور ڈیٹا کی بنیاد پر کیا کہ لیب میں تیار کردہ چکن انسانی صحت کیلئے محفوظ ہے،اور فی الحال کوئی تحفظات نہیں۔

اپ سائیڈ فوڈز کمپنی کے سربراہ اوما ولیتی کا کہنا ہے کہ کمپنی کا آغاز ایسے وقت میں کیا گیا جب بہت سے لوگ اس پر اعتراض کر رہے تھے۔ آج ہمیں ایف ڈی اے نے کلٹیویٹڈ میٹ (افزائش کیے گئے گوشت) کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت اسلام کے ماننے والے تمام ممالک میں مرغی کا گوشت اسی وقت حلال قرار دیا جاتا ہے جب  اسلامی طریقے سے ذبح کیا جائے، تاہم لیب میں تیار کردہ چکن کے گوشت  کو ایسے کسی طریقے سے تیار نہیں کیا گیا۔

Related Posts