لاہور: پاکستان تحریک انصاف دھرنوں کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔ کمشنرراولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، سی پی او، سی ٹی او، ڈی آئی جی موٹروے، وزارت مواصلات کا نمائندہ اور آئی بی کے سیکشن افسرعدالت میں پیش ہوئے۔
ڈی جی آئی بی نے احتجاجی دھرنوں سےمتعلق لفافہ بند رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نےکہا کہ ڈی جی آئی بی سے پوچھیں لفافہ بند رپورٹ کوڈی سیل کیا جاسکتا ہے کہ نہیں کیونکہ رپورٹ درخواست گزاروں کو بھی فراہم کرنا ہوں گی۔
وزارت مواصلات، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اورآرپی اوراولپنڈی نے بھی رپورٹس جمع کرادیں ۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنیکا فیصلہ
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی 26 تاریخ کو دھرنہ دے رہی ہے، ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا چاہ رہی ہے ۔
جس پرعدالت نے کہا کہ کل جوبھی صورت حال پیدا ہوگی،عدالت اس کودیکھے گی، دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کاکیاکرداررہاعدالت اس کوبھی دیکھےگی، جس کا بھی قصورہوا قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
بعدازاں عدالت نے سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








