لیوک رائٹ انگلینڈ کی مینز ٹیم کے نئے سلیکٹر منتخب

تازہ ترین

تازہ ترین

لیوک رائٹ انگلینڈ کی مینز ٹیم کے نئے سلیکٹر منتخب
لیوک رائٹ انگلینڈ کی مینز ٹیم کے نئے سلیکٹر منتخب

لندن: انگلش ٹیم کے سابق آل راؤنڈر لیوک رائٹ کو انگلینڈ کی مینز ٹیم کا نیا سلیکٹر منتخب کرلیا گیا، وہ اگلے سال مارچ میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر لیوک رائٹ انگلینڈ کی مینز ٹیم میں سلیکٹر کے طور پر تقرری انٹرنیشنل سطح سے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہوئی ہے، انکا 20 سالہ ٹی20 کیرئیر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے، رائٹ سال 2010 میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن بھی تھے۔

لیوک رائٹ نے انگلش مینز ٹیم کا سلیکٹر منتخب ہونے پر کہا کہ یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، اگلے سال ایشز اور آئی سی سی مینز 50 اوور کے ورلڈکپ ذہن میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودیہ کے ہاتھوں ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست، لیونل میسی کا بیان سامنے آگیا

دوسری جانب آل راؤنڈر نے سلیکٹر کے طور پر اپنی نئی پوزیشن پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا بھی انتخاب کیا ہے، آل راؤنڈر نے 2003 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور انہوں نے 20 ہزار سے زائد رنز جبکہ 300 سے زائد وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Related Posts