ایک سے زائد جائیدادیں رکھنے والوں کیلئے 31دسمبر تک ڈیمڈ فارم جمع کرانا لازمی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف بی آر
(فوٹو: ایف بی آر)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 23-2022 کے دوران ایک سے زائد جائیدادیں رکھنے والے افراد کیلئے 31 دسمبر تک ڈیمڈ فارم جمع کرانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ایک سے زائد جائیدادیں رکھنے والے امیر افراد کیلئے عائد کردہ ڈیمڈ ٹیکس کی وصولی کیلئے فارم متعارف کرایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے ترقیاتی پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔خرم دستگیر

ڈیمڈ فارم جمع کرانے کی شرط ٹیکس ائیر 2022 کیلئے پہلے سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کیلئے بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں اہم ہدایات شامل ہیں۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان ڈیمڈ فارم میں اپنی رہائشی، صنعتی، کمرشل یا زرعی سمیت تمام اقسام کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات مہیا کریں۔ یہ بھی بتانا ہوگا کہ ڈیمڈ ٹیکس کے قابلِ ٹیکس اثاثوں کی مارکیٹ کے حساب سے مجموعی مالیت کیا ہے؟

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ ایک سے زیادہ جائیداد کے حامل امیر افراد کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 7 ای کے تحت ڈیمڈ ٹیکس کیلئے کتنی ڈیمڈ آمدنی حاصل ہورہی ہے۔

 

Related Posts