اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے ترقیاتی پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے آج مانسہرہ میں سوکی کناری ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی کام تیز کیاجارہا ہے۔
ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ
تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ ملک بھر میں، بالخصوص ہزارہ کے علاقے میں سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کیلئے تمام تر کاوشیں سرانجام دی جارہی ہیں۔
خطاب کے دوران وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ ملک کی ترقی موجودہ وفاقی حکومت کا واحد مشن ہے۔ سوکی کناری پراجیکٹ ٹرانسمیشن لائن سستی اور وافر مقدار میں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کا حصہ ہے۔
وفاقی وزیرِ توانائی انجینئر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ حکومت مستقبل قریب میں بجلی کے نرخ کم کرنے والی ہے جس کیلئے مختلف پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








