کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 400 روپے کا اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی، 10 گرام سونا 343 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار 888 روپے کا ہوگیا۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالرکم ہوکر 1740 ڈالرفی اونس ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی، مارکیٹ میں آج 30.95 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.07 فیصد کی معمولی مثبت تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت نے شوگر ملز کو اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی
آج کاروباری روز کے دوران 132,942,539 حصص کا کاروبار ہوا، جس کے سبب سرمایہ کاروں کے چہرے کھل اُٹھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








