اسٹاک مارکیٹ میں 30.95 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 30.95 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 30.95 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی، مارکیٹ میں آج 30.95 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.07 فیصد کی معمولی مثبت تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔

آج کاروباری روز کے دوران 132,942,539 حصص کا کاروبار ہوا، جس کے سبب سرمایہ کاروں کے چہرے کھل اُٹھے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 150 میں اضافہ اور 156 کو نقصان ہوا، جب کہ 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین سرفہرست ٹریڈنگ کمپنیاں جن میں ورلڈ کال ٹیلی کام کے 14,125,721 حصص 1.41 روپے فی حصص کے ساتھ، TRG پاک لمیٹڈ کے 10,231,131 حصص 146.57 روپے فی حصص کے ساتھ، اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 8,730,836 حصص کے ساتھ 17.13 روپے فی حصص تھے۔

مزید پڑھیں:سی پیک نے 9 سال میں پاکستان میں 1 لاکھ سے زائد افراد کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے، چین

الوسایا ٹیکسٹائل کی فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 168.73 روپے کا اضافہ ہوا، جو 2418.50 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر محمود ٹیکسٹائل رہا جس کی فی حصص قیمت 55.00 روپے اضافے کے ساتھ 808.00 روپے ہوگئی۔

Related Posts