فتنہ ملک کو دوبارہ تباہ کرنا چاہتا ہے، مولانا فضل الرحمن

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جس فتنے کو ملکی معیشت تباہ کرنے پر ہم نے اقتدار سے نکالا تھا وہ ملک کو دوبارہ تباہی کی طرف لے جانا چاہتا ہے، جس کے پاس اختیار ہے وہی آرمی چیف کی تعیناتی کرے گا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2014 میں 120 کا دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا اور اب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی لوٹ مار، مزاحمت پر امام مسجد قتل

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی تھی، ہم سب مل کر دوبارہ معیشت بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لانگ مارچ کا مقصد مرضی کا چیف لگوانا ہے، مگراہم تعیناتی معمول کا عمل ہے، اپنی مرضی کی تعیناتی کا مطالبہ عجیب ہے کیونکہ کل ہو کوئی اپنی مارضی کی تعیناتی چاہئے گا، لہٰذا فیصلہ کسی کی مرضی سے نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہوگا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں ٹیم کی طرح کام کررہی ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی جبکہ عوامی رابطہ مہم کے لئے مختلف صوبوں میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں ایک شخص نے ن لیگ قیادت پرجو الزامات لگائے ہیں اس کی تحقیق کی جائے، ملک میں ادارے موجود ہیں انہیں الزامات کی تحقیق کرنی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے، انہوں نے ماضی کے مارچ میں بھی فساد پھیلایا، ان کا مقصد اسلام آباد میں امن خراب کرنا ہے، البتہ ہمارا مارچ انتہائی پُر امن تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات سے باہر آگئے ہیں،معیشت کی بہتری کی جانب سفر کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے روپے کی قدرایک جگہ ٹھہر نہیں رہی تھی مگر اب ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔

Related Posts