چیتے کے بچے نے شہناز گل کی دوڑیں لگوا دیں

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ شہناز گل آج کل دبئی میں ہیں اور گاہے گاہے اپنی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مختلف سرگرمیوں کے متعلق مطلع کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں چند افراد نے انہیں پالتو چیتے کا بچہ دکھانے کی کوشش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

شہناز اپنے دوستوں کے ساتھ ایک کمرے میں پھونک پھونک کر قدم رکھتے ہوئے داخل ہوئیں جہاں چیتے کا بچہ تھا۔

لیکن وہ چیتے کے بچے کو دیکھ کر دو مرتبہ بھاگ گئیں، چیتے کے بچے کے آگے شہناز کے دوست نہایت سکون سے بیٹھے ہوئے تھے لیکن شہناز ’واہے گرو‘ کہتے ہوئے چلی گئیں۔

Related Posts