آرمی چیف کی تعیناتی پر قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا، وزیرِ دفاع

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کی تعیناتی پر قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا، وزیرِ دفاع
آرمی چیف کی تعیناتی پر قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا، وزیرِ دفاع

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر میں قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہی خبر ہے جو رات والی ہے، اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے، طریقہ کار طے کیا جارہا ہے، اہم تقرریوں کیلئے قانون و ضابطہ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوجائے گا، امید ہے وزیراعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل فائنل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 4 ناموں والی سمری پر اعتراض والی بات قطعاً غلط ہے، سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے، قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، ایسی تقرری کو عوامی مباحثے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی دھرنا کیس، عدالت کا قانون کے مطابق کارروائی کرنیکا فیصلہ

صدر اور وزیراعظم کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہییں، فیصلے قانون، آئین اور وطن عزیزکے مفاد میں ہونے چاہییں۔

دوسری جانب یومِ دفاع کی رواں برس 6 ستمبر کو ملتوی کی گئی تقریب آج ہوگی جو سیلاب کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔

آئندہ 1 ہفتے میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یومِ دفاع کی تقریب سے الوداعی خطاب کریں گے۔ یومِ دفاع کی تقریب ملک بھر میں سیکڑوں افراد کی جان لینے والے سیلاب کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔

پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ریسکیو اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آج یومِ دفاع کی تقریب آرمی آڈیٹوریم میں منعقد ہورہی ہے جس سے آرمی چیف کا خطاب ہوگا۔

Related Posts