فیفا ورلڈکپ، کروشیا اور مراکش کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

تازہ ترین

تازہ ترین

 فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ ایف میں مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں، ابتدا سے دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھل پیش کیا تاہم کوئی بھی ٹیم اضافی وقت میں بھی کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں:

علی ظفر کو ناخنوں پر سیاہ نیل پالش لگانی مہنگی پڑگئی، مداح سخت ناراض

میچ کے آغاز سے قبل کروشیا کو فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا تھا تاہم مراکش نے بھرپور کھیل پیش کرکے خود کو ٹکر کی ٹیم ثابت کیا، میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

Related Posts