نئی دہلی میں سینٹر فار پیس اینڈ پراگریس کی کانفرنس میں بھارت کی نریندر مودی حکومت سے مسئلۂ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں مقررین نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے پہل کرے۔
بھارت میں ہلاکتیں، پل کمزور ہونے کے باوجود 3000ٹکٹ فروخت کرنیکا انکشاف
کانفرنس کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر اخلاقی عمل تھا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت کے غیر قانونی اقدام کا مقصد کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنا تھا۔ مودی حکومت کشمیریوں کے ساتھ استعماری سلوک کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کے سیاسی، جمہوری اور بنیادی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ اس تقریب کا اہتمام سینٹر فارپیس اینڈ پراگریس کے چیئرمین اوم پرکاش شاہ نے کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








