اسلام آباد، قومی ائیر لائن کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے
(فوٹو: فائل)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا ہے جس سے انجن کو نقصان پہنچا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق سکھر سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 632کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ دورانِ پرواز پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کی پرواز کی پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

طیارے کے انجن کو نقصان پہنچنے کے باعث کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرولر سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کو بحفاظت کامیابی سے لینڈ کرالیا۔ طیارے میں 49 مسافر اور عملے کے اراکین سوار تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی 350 مسافروں کو لے کر جانے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی،طیارے کی کاک پٹ کی ونڈ اسکرین پرندے کے ٹکرانے کے بعد متاثرہوئی۔

ذرائع کے مطابق پرواز نمبر پی کے 9759 لاہور سے جدہ جا رہی تھی کہ پرندہ ونڈ اسکرین سے ٹکرا گیا، جس کے باعث ونڈ اسکرین متاثر ہوئی۔

اپریل کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد پائلٹ کی جانب سے فوری پر کال دی گئی اور طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں اسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

Related Posts