واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی پاکستان میں ریزیڈنٹ چیف ایسٹر پریز نے پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ریکوری پلان کی بر وقت تیاری کی ضرورت ہے۔
راست کے ذریعے 500 ارب روپے پراسیس کیے جاچکے ہیں۔اسٹیٹ بینک
اپنے حالیہ بیان میں ریزیڈنٹ چیف ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستانی حکام سے پالیسیوں میں ترجیحات پر بات چیت ہورہی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پاکستان میں مستحقین کو زیادہ مؤثر طریقے سے امداد دینا چاہتا ہے۔
بیان میں آئی ایم ایف کی ریزیڈنٹ چیف نے کہا کہ آئی ایم ایف کا عملہ پاکستان سے مذاکرات کر رہا ہے، معاشی و مالیاتی استحکام برقرار رکھنے کیلئے اصلاحات کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔
ریزیڈنٹ چیف ایسٹر پریز نے کہا کہ کثیر الجہتی و دو طرفہ شراکت داروں کی طرف سے مالی تعاون جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مذاکرات کی حمایت کیلئے بحالی کا منصوبہ بر وقت حتمی شکل میں لایا جانا ضروری ہے۔
آئی ایم ایف سے مذاکرات کے متعلق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بیان سے واضح طور پر نشاندہی ہوتی ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میکرو اکنامک اور مالیاتی فریم ورک کو حتمی شکل دینے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف سے نظرِ ثانی شدہ مالیاتی فریم ورک کا اشتراک کیا، سیلاب سےے متعلق اخراجات بے نظیر انکم سپورٹ سے متعلقہ 103 ارب کی تقسیم اور بحالی کی لاگت 150 رب کی حد میں شامل ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








