نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی وزیراعظم سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی وزیراعظم سے ملاقات
نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد:نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہم ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نئے آرمی چیف کو مبارکباد دی۔

اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایوان صدر میں صدرمملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران ملکی سکیورٹی امور سمیت امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ صدر مملکت نے جنرل عاصم منیر کی بطورِ سپہ سالار جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورِ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عاصم منیر کی بطورِ سپہ سالار اور ساحر شمشاد کی بطورِ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف تقرری کے حوالے سے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس طرح جنرل عاصم منیر ملک کے 17 ویں آرمی چیف ہوں گے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ملکی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

قبل ازیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts