وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ملکی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ملکی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ملکی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم نے اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی ایس جنرل ندیم انجم نے ملاقات کے دوران وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو ملاقات میں ملکی سکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو موجودہ امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔

دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ الوداعی ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الوداعی ملاقات کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بطور سی جے سی ایس سی ان کی خدمات کی تعریف کی۔

بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران وزیر اعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاعِ وطن کیلئے سی جے سی ایس سی کی خدمات کو سراہا۔

وزیر اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں جنرل ندیم رضا کی قوم کیلئے خدمات پر فخر ہے۔ آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے سی جے سی ایس سی کے منصب پر شاندار خدمات سرانجام دیں۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ نے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ روک دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جنرل ندیم رضا نے صدرِ مملکت اور وزیر اعظم شہباز شریف سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts