وزیراعظم کل سے ترکی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 25 نومبر سے ترکی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم ترک تاجر برادری کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک (ای ٹی ڈی بی) کے صدر بھی استنبول میں قیام کے دوران وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان اور ترکی عقیدے، ثقافت اور تاریخ کی مشترکات میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں، دونوں ملک برادرانہ تعلقات سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔

پاک بحریہ کے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں استنبول میں کی گئی تھی جبکہ دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں منعقد کیا گیا تھا۔

قیادت کی سطح پر متواتر تبادلے پاکستان ترک دوستی کے لازوال رشتوں کی ایک واضح خصوصیت ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس سے قبل مئی جون 2022 میں ترکی کا دورہ کیا تھا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف دورہ ترکیہ کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کا دورہ ترکیہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:صدرِ مملکت عارف علوی اہم تقرری پر مشاورت کیلئے لاہور پہنچ گئے

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈومینیکن ریپبلک کے ساتھ پاکستان کے باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کیے گئے ہیں۔

Related Posts