لاہور: پاکستان کے سید نبیل حسن رضوی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے چار سیکنڈ میں سب سے طویل نمبر ترتیب دینے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
ثانیہ عالم جوکہ فیوچرسٹک لرننگ یو ایس اے انسٹی ٹیوٹ کی کوچ ہیں نے بتایا کہ سید نبیل حسن رضوی نے صرف چار سیکنڈ میں 30 بے ترتیب نمبرز کو یاد کرلیا اور ترتیب کے ساتھ صحیح طریقے سے یاد کیا۔
سید نبیل حسن رضوی نے ورلڈ میموری چیمپئن شپ سمیت مختلف بین الاقوامی دماغی کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا ہے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔
ثانیہ عالم کا کہنا تھا کہ نبیل نے وہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جو ان سے قبل مارچ 2022 میں ایک بھارتی نے 28 نمبروں کے حفظ کے ساتھ قائم کیا تھا، نبیل کئی سالوں سے میرے ساتھ اپنی یادداشت کی مہارت کی تربیت کر رہا ہے۔
سید نبیل حسن رضوی کا اپنی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی ذہنی صلاحیت کی رکاوٹوں کو توڑنے کے قابل ہونا اور دماغ کی پروسیسنگ کی طاقتوں کو صحیح طریقے سے تربیت دینے پر یہ دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔
واضح رہے کہ چار سیکنڈ میں یاد کیا جانے والا سب سے طویل نمبر 30 تھا اور نبیل نے 27 جون کو کراچی، پاکستان میں حاصل کیا۔
مزید پڑھیں:جرمن سفیر نے فیفا ورلڈکپ کے ہر گول کو پاکستان کا گول کیوں کہا؟
انہوں نے ورلڈ میموری چیمپئن شپ سمیت مختلف بین الاقوامی دماغی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔سید نبیل حسن رضوی کئی سالوں سے اپنی یادداشت کی تربیت میں مصروف ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








