راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سینئر افسران شریک ہوئے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا 26 نومبر 2022 کو ریٹائر ہورہے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ اپنے فرائض ایمانداری، انصاف، وقار کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق پر اللہ کا شکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، ملکی دفاع کو بہادر سپاہی مزید مضبوط بنانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تینوں افواج کے چاق چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا۔
مزید پڑھیں:حکومت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنرل ندیم رضا نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








