حکومت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے
حکومت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا ۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

‏سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا جبکہ جنرل عاصم منیر کی بھی بطور آرمی چیف تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے، بی ، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت ہوئی ہیں۔

علاوہ ازیں حکومت نے ریٹائر ہونے والے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے گزٹ نوٹیفیکیشنز بھی جاری دیے ہیں، جس کے مطابق وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، اسد عمر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔ وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ریٹائرمنٹ کی منظوری نارمل مراعات کے ساتھ دی گئی ہے۔

Related Posts