کراچی: ملک میں نئے اسلامی مہینے جمادی الاول کا چاند نظرآگیا، ہفتہ 26 نومبرکو یکم جمادی الاول 1444 ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جمادی الاول 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں نئے اسلامی مہینے جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادنے کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








