ورلڈ چلڈرن ڈے بیئر بو آرچری چیمپئن شپ 29نومبر کو منعقد کی جائیگی

تازہ ترین

تازہ ترین

ورلڈ چلڈرن ڈے بیئر بو آرچری چیمپئن شپ 29نومبر کو منعقد کی جائیگی
ورلڈ چلڈرن ڈے بیئر بو آرچری چیمپئن شپ 29نومبر کو منعقد کی جائیگی

کراچی: ڈسٹرکٹ بیئربو آرچری ایسوسی ایشن کورنگی اور محکمہ تعلیم ڈی ایم سی کورنگی کے باہمی اشتراک سے ورلڈ چلڈرن ڈے بیئر بو آرچری چیمپئنشپ 29 نومبر بروز منگل بوقت صبح 9 سے 2 بجے تک صہبا اختر پارک شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں منعقد ہو گی۔

جس میں ڈی ایم سی کورنگی زیر انتظام اسکولز سے تعلق رکھنے والے 300 طلباء و طالبات حصہ لیں گے ان آرچرز کی تربیت ورلذ آرچری کے کولیفائیڈ کوچ اور سیکریٹری جنرل سندھ بیئر بو آرچری ایسوسی ایشن فرخ بلال نے فراہم کی ہے۔

اس چیمپئن شپ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز صنعتکار سابق صدر کاٹی جناب فراز الارحمن اور سابق صدر کاٹی جناب شیخ عمر ریحان ہونگے۔

مزید پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران نے ویلز کو شکست دے دی

تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن ڈی ایم سی کورنگی و صدر ڈسٹرکٹ بیئر بو آرچری ایسوسی ایشن کورنگی جناب خورشید عالم جان کریں گے۔ اس ایونٹ میں کیو اے اے آرچری ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی۔

Related Posts