پی ٹی آئی بے نقاب، آئین اور جمہوریت کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔خواجہ سعد رفیق

تازہ ترین

تازہ ترین

خواجہ سعد رفیق
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف بے نقاب ہوچکی ہے جبکہ آئین اور جمہوریت کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریکِ انصاف غیر ملکی فنڈ سے چلایا جانے والا جھوٹوں اور ڈیفالٹرز کا مافیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کا ترک صدر کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا افتتاح

ٹوئٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جھوٹوں اور ٹھگوں کا مافیا آئین اور جمہوریت کو زیادہ طویل عرصے تک یرغمال نہیں بنا سکتا کیونکہ پی ٹی آئی کے لوگ بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جعلی لانگ مارچ ریاست کو بلیک میل کرنے میں ناکام ہوجائے گا۔ عمران خان کی  خراب سیاست ڈیفالٹ کر جائے گی، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ ریلوے نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت ملی ہے اور ووٹ پھر سرخرو ہوگیا۔ فیصلے ووٹ کے ہوں گے، ووٹ چور کے نہیں۔

وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے عام انتخابات کے مطالبے پر کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات جلاؤ گھیراؤ کی بنیاد پر نہیں ہوسکتے۔ غداری کے جھوٹے الزامات، گالیاں اور دھمکیاں ماحول خراب کرتی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کیلئے ٹھوس دلائل درکار ہیں جو دھرنوں میں نہیں، مذاکرات کی میز پر دئیے جاتے ہیں۔ پیشگی شرائط رکھ کر مذاکرات نہیں ہوتے۔

Related Posts