بھارتی وزیر کھیل کا رمیز راجہ کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی وزیر کھیل کا رمیز راجہ کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا
بھارتی وزیر کھیل کا رمیز راجہ کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا

ممبئی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

بھارتی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ بھارت کھیلوں کی دنیاکی بڑی طاقت ہے، اس لیے انڈیا کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کوئی ملک انڈیا کو نظر انداز نہیں کر سکتا، درست وقت کا انتظار کریں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ نے بھارت کے ایشیا کپ کیلئے نہ آنے کی صورت میں بھارت نہ جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت نہیں آئے گا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہیں جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے بھارتی وزیر کھیل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت میں نہیں کھیلے گا تو ورلڈ کپ کون دیکھے گا؟

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈکپ، سعودی عرب کو پولینڈ کے ہاتھوں شکست

بھارتی میڈیا کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے بیان پر بھارت میں شدید غصہ پایا جارہا ہے،چیئرمین پی سی بی کے بیان نے بھارت میں کھلبلی مچادی ہے۔

Related Posts