ایران نے قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ میں ویلز کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد 700سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی عدلیہ کے آن لائن پورٹل میزان پر اعلان کیاگیا کہ جمعہ کو ورلڈکپ میں ایران کی ویلز کے خلاف شاندار فتح کے بعد ملک کی مختلف جیلوں میں قید تقریباً 700 سے زائد قیدیوں کو رہائی نصیب ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رہا ہونے والے خوش نصیب قیدیوں میں حال ہی میں ایران میں جاری مظاہروں میں گرفتار کیے گئے افراد بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ جمعہ کو فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ایران نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویلز کو ہرا دیا تھا۔
مزید پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران نے ویلز کو شکست دے دی
ایران نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے شکست اور ایک میں کامیابی نصیب ہوئی، ایران گروپ میں 3پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








