بلوچستان میں پاک فوج کا آپریشن، 10دہشگرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان میں پاک فوج کا آپریشن، 10دہشگرد ہلاک
بلوچستان میں پاک فوج کا آپریشن، 10دہشگرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے ملک دشمنوں کیخلاف کامیاب آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں کارروائی کی، یہ آپریشن دوپہر کے وقت ہوا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں 10 دہشتگرد مارے گئے، ایک کو گرفتار کر لیا جبکہ دو دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:جنرل باجوہ کے چھ سالہ دور میں کیا ہوا؟

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج بلوچستان میں امن و استحکام میں خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائے گی۔

Related Posts