دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ بی کے میچ میں امریکا نے ایران کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 35 ویں میچ میں امریکا نے ایران کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے دی۔
USA are through to the knockouts! ????????@adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 29, 2022
امریکا کی جانب سے میچ کا واحد گول کرسچئن پولِسک نے 38 ویں منٹ میں کیا۔
نیدرلینڈز اور سینیگال پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
گروپ میچ میں امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایران ورلڈکپ سے باہر ہوگیا جبکہ انگلینڈ اور امریکا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
قبل ازیں گروپ بی کے میچ نے انگلینڈ نے ویلز کو تین صفر سے شکست دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








