وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی کابینہ، الیکشن ترمیمی بل 2022 ء قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری
وفاقی کابینہ، الیکشن ترمیمی بل 2022 ء قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ اہم فیصلوں پر وفاقی وزراء سے مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے خط و کتابت کی تفصیل طلب

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ سال 23-2022 کیلئے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی اسمبلیوں سے اراکین کے استعفوں کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حکومت کو مشکلات درپیش ہیں۔

تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اور سابق وزراء  کا مختلف بیانات میں کہنا ہے کہ اراکین نے استعفے دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے تمام اراکین کے استعفے جمع ہو گئے۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر وزراء کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں گندم کی طلب، موجودہ صورتحال اور منسوخ کردہ پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنس کی بحالی پر بریفنگ ہوگی۔

 

Related Posts