کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلیلی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ پولیس کا ابتدائی بیان میں کہنا تھا کہ بلیلی دھماکے میں زخمی ہونے والے 15 پولیس اہلکاروں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔زخمی افراد میں 6شہری بھی شامل ہیں۔
شمسی سوسائٹی میں قتل کی واردات، ایس ایس پی کورنگی کا موقف سامنے آگیا
حکام کا کہنا ہے کہ بلیلی دھماکے میں 16 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکا خود کش حملے کا نتیجہ تھا جس میں قریب سے گزرنے والی گاڑیاں زد میں آگئیں۔جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار اور ایک بچہ شامل ہے۔ 20 پولیس افسران سمیت 23افراد زخمی ہوئے۔
دھماکے کے نتیجے میں ٹرک کو نقصان پہنچا جبکہ آس پاس سے گزرنے والی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








