مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے بجلی 7 روپے فی یونٹ سستی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کیلئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو ہدایت کی گئی ہے کراچی کے صارفین کو بجلی کی قیمت کم ہونے کا ریلیف جولائی تا ستمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسمنٹ میں دیا جائے۔

نیپرا سستی بجلی کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کریگا اور فیصلہ وفاقی حکومت کو بھی بھجوایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں یکم دسمبر سے ای روپیہ کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہوگا

قبل ازیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈسکوز کے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی، کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 30 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی لیکن ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 32 پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔

Related Posts