میرپور: آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے 3800 سے زائد امیدوار مدِ مقابل آگئے۔ پونچھ ڈویژن میں ووٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ شروع ہوگئی۔ ووٹنگ کا عمل آج شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع باغ، سندھوتی، حویلی اورپونچھ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی ووٹنگ جاری ہے۔
ن لیگ کا ہنگامی اجلاس، وزیر اعظم کو پی ٹی آئی اراکین سے رابطوں پر بریفنگ
راولا کوٹ کی 88 یونین کونسلز، 4 ضلع کونسلز، 2 میونسپل کارپوریشنز اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں کے 787 وارڈز سے 1820 آزاد امیدوار اور 15 سیاسی جماعتوں کے 2 ہزار 39 نامزد امیدوار الیکشن کے میدان میں اتر گئے۔ مجموعی طور پر 3 ہزار 859 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ پونچھ ڈویژن میں 10 لاکھ 17 ہزار 375 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ تمام تر حلقوں میں 5 لاکھ 37 ہزار 159 مرد اور 4 لاکھ 79 ہزار 854 خواتین ووٹرز پولنگ کے عمل میں حصہ لیں گے۔
پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن نے 1 ہزار 867 پولنگ اسٹیشن اور 2 ہزار 697 پولنگ بوتھ قائم کردئیے جن میں سے 547 پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ 406 انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ آج صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








