صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
خیبر پختونخوا میں زلزلے سے درودیوار لرز گئے
تاحال زلزلے کے باعث خیبر پختونخوا کے کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ دراز ہورہا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ آج آنے والے زلزلے کا مرکز افغانستان کے شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں 94 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ دویژن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
گزشتہ ماہ زلزلہ پیما مرکز کا زلزلے کے متعلق کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا جبکہ اس کی گہرائی227 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزے سے متعدد علاقوں میں کچے ماکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں لیکن کسی بھی قسم کا جانی نقصان یا شدید مالی نقصان نہیں ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








