تحریک انصاف کا الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریک انصاف کا الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کا الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے زیر صدارت لاہور کے ارکان پنجاب اسمبلی، ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شفقت محمود، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، فواد چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر نے شرکت کی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا، مہم کے تحت لاہور میں 11 روز میں گیارہ ریلیاں اور اجتماعات کا انعقاد ہو گا، مہم کا پہلا مرحلہ 7 دسمبر سے شروع ہو کر 17 دسمبر تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:سائفر آڈیو لیک، پی ٹی آئی چیئرمین نے ایف آئی اے میں طلبی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

ریلیوں میں مہنگائی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور گرتی معیشت کے ایشوز بھی اجاگر کئے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلی ریلی 7 دسمبر کو حماد اظہر کے حلقہ میں ہوگی۔

Related Posts