کتے کے بھونکنے پر جھگڑا، بھائی نے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

 صوابی کے ضلع ٹوپی میں کتے کے بھونکنے پر تکرار کے دوران بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور بھابی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کا کتا بھونکنے پر دونوں بھائیوں میں تکرار ہوئی، ملزم بھائی نے کتے کے بھونکنے سے نیند نہ آنے پر بھائی سے تکرار کی۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک انصاف کا الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

بات بڑھنے پر ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دوسرا بھائی اور اس کی بیوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

Related Posts