بغداد:عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمال میں نینوی گورنری کے مشرق میں ترک زیلیکان بیس کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
کرد میڈیا نیٹ ورک(روودا)کی رپورٹ کے مطابق آٹھ کاتیوشا راکٹوں نے بیس کو نشانہ بنایا۔مقامی ویب سائٹس نے اطلاع دی ہے کہ نینوی کے دارالحکومت موصل کے مضافات میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
واضح رہے کہ انقرہ اپنی سرحدوں کے قریب شمالی عراق میں تقریبا 40 فوجی مراکز اور اڈے رکھتا ہے، جہاں وہ 25 سال سے زیادہ عرصے سے کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے جنگجوں کا پیچھا کر رہا ہے، جسے انقرہ اور اس کے مغربی اتحادی ”دہشت گرد“تنظیم قرار دیتے ہیں۔
قبل ازیں ترکیہ کے اڈے کے آس پاس کے چار”گراڈ“راکٹ داغے گئے تھے جس کی عراقی سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔ہفتے کے روز”لوا احرار العراق“گروپ نے ترکیہ کے اڈے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
مزید پڑھیں:اسرائیل سے روابط کا الزام، ایرانی حکومت نے 4افراد کو پھانسی دے دی
یہ بریگیڈ عراق میں کسی قیادت یا اسے اپنانے والی جماعت کے طور پر نہیں جانا جاتا لیکن یہ شمالی عراق میں تعینات ترک افواج کو نشانہ بنا کر سرگرم عمل تھا اور وہ بار بار ان ٹھکانوں پر بمباری کا اعلان کرتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








