اسلام آباد میں وز یر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں وفاقی وزرا، سفارتکاروں، چیئرمین پی سی بی سمیت دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے شرکت کی۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addressing at a reception in the honour of England and Pakistan Cricket Teams in Prime Minister House Islamabad on 05 December 2022 pic.twitter.com/930nkUHaWu
— PML(N) (@pmln_org) December 5, 2022
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے پاکستان دوسرا ٹیسٹ جیتے گا، انگلینڈ کو مبارک ہو، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کم بیک کرے گا، بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، سترہ سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ مشترک ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئے ان کے مشکور ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب https://t.co/oqxBfyvSGY
— PML(N) (@pmln_org) December 5, 2022
وزیراعظم نے تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی اور کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے حکم نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کا نوٹس بھی لیا اور اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ برینڈن میک کولم کے آنے سے تبدیل ہوئی، انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif presenting a souvenir to Robert Key on behalf of Captain of England Cricket Team in Islamabad on 05 December 2022 pic.twitter.com/yNLBXCHhtV
— PML(N) (@pmln_org) December 5, 2022
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی، ملتان میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








