سائفر آڈیو لیک، پی ٹی آئی چیئرمین نے ایف آئی اے میں طلبی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

سائفر آڈیو لیک، پی ٹی آئی چیئرمین نے ایف آئی اے میں طلبی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
سائفر آڈیو لیک، پی ٹی آئی چیئرمین نے ایف آئی اے میں طلبی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ”امریکی سائفر” سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات کے اختیار کے خلاف درخواست دائر کردی۔

دائر درخواست میں وکیل کے توسط سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان ایماندار، باعزت شہری، ملک کی نامور شخصیت ہیں، ان کا ملکی سیاست کو نئے دھارے میں لانے میں اہم کردار ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی بڑھتی ہوئی شہرت سیاسی طاقتوں کے خلاف خطرہ بن چکی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سائفر میسج کے معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے اور اس معاملے پر بیان قلمبند کروانے کیلئے 6 دسمبر کو طلب کیا ہے، سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، اب عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پرویز الٰہی نے جنرل باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام مسترد کردیا، اسمبلی فوری تحلیل نہ کرنے کا بھی اشارہ

پی ٹی آئی کے سربراہ نے اپنی درخواست میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایجنسی کو ان پر دباؤ ڈالنے اور بلیک میل کرنے کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

Related Posts