کراچی: 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں پیر کو 700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، سونے کی قیمت گزشتہ روز 163,500 روپے کی فروخت کے مقابلے میں 164,200 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 601 روپے کا اضافہ ہوا اور 140,175 روپے کے مقابلے میں 140,604 روپے پر فروخت ہوا جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 128,494 روپے پر فروخت ہونے کے مقابلے میں 128,886 روپے ہوگئی۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1780 روپے اور 1526.06 روپے پر مستحکم رہی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 537پوائٹس کی مندی
ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کی کمی ہوئی اور اس کی قیمت 1,794 ڈالر رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








