قومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے بھی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں سرفراز احمد اور شان مسعود کی خدمت لینے مشورہ دے دیا ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کا کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت زبردست کھیل رہی ہے، ان کے کوچ کی اپروچ بہت جارحانہ ہے، انگلینڈ اور پاکستان میں صرف اسی چیز کا فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے پاکستان آؤٹ ہو چکا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو اب موقع ملنا چاہیے،سرفراز احمد اور شان مسعود کو تیسرے ٹیسٹ میں موقع دینا چاہیے۔
سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیل رہی ہے، انگلینڈ کا کپتان بھی تگڑا ہے، فیصلے زبردست لیتا ہے، پاکستان کی پچز کا مسئلہ نہیں فرق صرف بنانے کے طریقہ کار کا ہے، انہیں وکٹوں پر ڈومیسٹک میچز کے بھی رزلٹ آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی تیسرے میچ کے لیے سرفراز احمد اور شان مسعود کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








