اوول: شدید برف باری کے باعث اوول کرکٹ گراؤنڈ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، کرکٹ گراؤنڈ لوگوں کی توجہ کا محور بن گیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی اوول کرکٹ گراؤنڈ کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
The OVAL – under snow. pic.twitter.com/LQmDCQugLc
— Azhar Mahmood (@AzharMahmood11) December 12, 2022
ذرائع کے مطابق برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث اوول کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سمیت ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس کے باعث گراؤنڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 18جون 2017 ء میں لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان نے بھارت کو زبردست شکست دی تھی۔ اُس وقت قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے ہاتھوں میں تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








